English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طلحہ طالب پر پابندی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن

القمر

لاہور: پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ طلحہ طالب پر چار سال کی پابندی ابھی تک نہیں لگی، اس حوالے سے صرف ہوا میں باتیں کی جا رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیڈریشن کے نائب صدر امجد امین بٹ نے کہا کہ اس نے اپنی معمول کی خوراک میں ایک پروٹین تبدیل کی تھی جس کا ٹیسٹ فیڈریشن کروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ معاملہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ہاتھ میں ہے، ایجنسی کے اہلکار اب بغیر اطلاع ڈوپ کرنے آتے ہیں اور اس نے ہی طلحہ طالب کے کا فیصلہ کرنا ہے۔ فیڈریشن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابوبکر کا معاملہ بھی ابھی تک حل طلب ہے، کوچ عرفان سے پوچھ گچھ کے حوالے سے ہمیں کسی نے کوئی ہدایت نہیں کی، لاہور اور گوجرانوالہ میں 15 سے زیادہ ڈوپ ٹیسٹ کیے گئے تھے، وہ تمام کلیئر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے