پشاور: ایس ایچ او تھانہ گلبرگ نے کینٹ جیسے حساس ایریا میں ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنےوالے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار دونوں ملزمان نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جو مخصوص گاہک سمیت سرراہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کو آئس فروخت کرتے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےدوران آئس فروشی کا اعتراف کر لیا ہے۔
جن کے قبضہ سے 6 سو گرام سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس نے کو اطلاع ملی تھی کہ کینٹ جیسے حساس ایریا اور ریلوے ٹریک سمیت نوتھیہ اور ملحقہ علاقوں میں ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والا گروہ سرگرم ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر طارق ولد رحمت شاہ اور محمد جان ولد سید احمد جان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جو نشئی افراد کو ٹوکن کی شکل میں آئس فراہم کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کےدوران آئس کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 6 سو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی گئی ہے، تھانہ گلبرگ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جنہوں نے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے ۔
