English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منتظمین اور کھلاڑیوں کو رمضان کا احترام مقدم رکھنا چاہیے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا اور مسلمانوں نے شب بیداری و اعتکاف کی نیت سے مساجد کا رخ کرلیا۔ اسی جذبہ کو کھیل سے وابستہ منتظمین اور کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کا احترام مقدم رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف کراچی (سجاک) کے کنوینر سید وزیر علی قادری نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ سال سے سرکاری سطح پر رمضان المبارک میں شب و روز سرگرمیوں کے جاری رہنے سے اس ماہ کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔ رمضان کے آغاز پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سمیت دیگر ٹورنامنٹس میں شعائر اسلام کی دھجیاں بکھیریں گئی جو مسلم معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔ اسی طرح دیکھا دیکھی دیگر کھیلوں میں بھی یہ روایت پڑتی چلی جارہی ہے۔ آخری عشرے میں جہاں مسلمان عبادات کا سلسلہ بڑھا دیتے ہیں اور رب کو راضی کرنے کے لیے کمرکس لیتے ہیں اس کے برخلاف کھیل کے نام پر کھیل سے وابستہ ایسوسی ایشنز ، کھلاڑی اور کوریج کرنے والے صحافی بھی ان سرگرمیوں میں مصروف ہوکر رمضان المبارک کی مبارک سعاتوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے تمام حکومتی اور نجی اداروں سے اپیل کی کہ آئندہ سال ان خرافات کو چھوڑ کر کوئی ایسا پروگرام مرتب کریں جس سے رمضان کی روح متاثر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے