English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارتِ اطلاعات کی اسد مجید سے متعلق پھیلائی گئی خبر کی تردید

القمر

اسلام آباد:وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی گئی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسد مجید کے حوالے سے مراسلے پر ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

بیان میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پھیلانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، یہ عوام کی خدمت نہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ غیر ذمے دارانہ رویہ مسترد کرنا ہر کسی کی ذمے داری ہے، فیک نیوز کو مسترد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے