اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی گئی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسد مجید کے حوالے سے مراسلے پر ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔ بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پھیلانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، یہ عوام کی خدمت نہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے بیان میں یہ بھی کہا کہ غیر ذمے دارانہ رویہ مسترد کرنا ہر کسی کی ذمے داری ہے، فیک نیوز کو مسترد کریں۔
