English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کار پر فائرنگ سے وکیل رہنما ڈرائیور سمیت جاں بحق

القمر

منڈی بہاء الدین(مانیٹرنگ ڈیسک)منڈی بہاء الدین کے علاقے ہمبڑ کے قریب کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار محمود پرویز رانجھا اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے محمود پرویز رانجھا کا بیٹا دانیال رانجھا زخمی ہوا ہے جبکہ راہگیر خاتون اور ایک سال کا بچہ بھی زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی دانیال رانجھا کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ محمود رانجھا ڈسٹرکٹ کورٹس سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ ہمبڑ کے قریب گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے