واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے واقعے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ن علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے حملہ آور کی تلاش ہے۔ اس سلسلے میں مشتبہ شخص کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے۔