English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الصغیر فائیو اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ سیمی فائنل کے مراحل میں داخل

القمر
الصغیر فائیو اے سائیڈ رمضان ہاکی لیگ میں کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلے سیمی فائنل میں اولمپین اختر حسین کی ٹیم نے اولمپین سہیل عباس کی ٹیم کو 6 مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر فائنل میں کولیفاء کرلیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے امسل ، شہریار ، سمیر ، اوکشا، عففان عامر اور بلال نے ایک ایک گول کئے۔ جبکے سہیل عباس کی ٹیم کی جانب سے مجتبیٰ نے 2 عیان علی ، سلمان احمد اور علی غوری نے ایک ایک گول کئے۔ پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر ثمر اسلام مہدی تھے مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعرف کرایا گیا۔ ڈاکٹر ثمر اسلام مہدی نے اپنے خطاب میں الصغیر ہاکی کلب کے منتظمین کی تعریف کی اور خصوصی طور پر صغیر حسین کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری عظمت پاشا کلب اور اکیڈمی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اکیڈمی کے سر پرست آعلیٰ وسیم قریشی کی خدمات کو سراہا کلب کے ہیڈ کوچ انٹر نیشنل مسرور جاوید ، مبشر مختار ، عابد خلیل ، جنید اسلم ، کامران نسیم ، فیصل جاوید اور خصوصی طور پر کلب کے سینئر کھلاڑی نعیم حیدر کی تعریف کی اسکے علاوہ محلہ کمیٹی کے ارکان جاوید بھائی ، ثاقب بھائی ٹاون انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ہفتے کو دوسرا سیمی فائنل اولمپین انور احمد خان اور اولمپین عبدل وحید خان کے مابین رات 10 بجے کھیلا جائیگا۔ جبکے اتوار کو فائنل ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے