English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترقی کی دنیا نے انسانیت کو بھوک افلاس اور تباہی ہی دی، راشد نسیم

القمر

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ امت میں ایک نئی زندگی پیدا کرتا ہے۔ تمام تر رکائوٹو ں کے باوجود آج اسلام دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ ترقی کی دنیا نے انسانیت کو بھوک افلاس اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی پاکستا ن کے نائب امیر راشد نسیم نے جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے تحت زمان ٹائون کورنگی میں عبدالوحید خان کی رہائش گاہ پر دعوت افطار سے اپنے خطاب میں کہی۔

راشد نسیم نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے۔ قرآن پڑھا اور سنایا جاتا ہے پوری دنیا میں تراویح کے اجتماعات ہوتے ہیں ۔اعتکاف میں بیٹھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ امت مسلمہ نوجوانوں کی امت ہے جنھوں نے قرآن کو اپنے ہاتھوں میں تھاما ہواہے اور قرآن ہی امت کا امام ہے۔ قرآن لوگوں کی زندگیوںمیں تبدیلی پیدا کرتا ہے اور یہ نسخہ کیمیا ہدایت، نور، روشنی ہے۔

امت مسلمہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائے تو دنیا میں انقلاب برپا ہوجائے گا۔محمد عربی کا نظام ہی دنیا کو چین اور سکون فراہم کرسکتا ہے۔ اسلام کا عادلاہ نظام دنیا میں نافذ ہوجائے تو کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔ رمضان کی ساعتو ں رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے اور قرآن پر عمل پیرا ہوکر انسانیت کو دکھوں سے نجات دلائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے