اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کراچی وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت غیر ملکی مہمانوں خصوصا چینی بھائیوں کی حفاظت کا بھر پور انتظام کرے، اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکیوں اور اپنے ہم وطنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ متاثرین اور لواحقین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، حکومت غیرملکی مہمانوں خصوصا چینی بھائیوں کی حفاظت کا بھر پور انتظام کرے۔