English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائوس حملہ کیس،گرفتار پی ٹی آئی ایم این ایز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

القمر

اسلام آباد:سندھ ہائوس پر حملہ کیس میں عدالت نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے وکلا نے درخواست ضمانت دائر کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں سندھ ہاوس پر حملہ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد انعام اللہ کی عدالت میں کی گئی، سکیورٹی خدشات پر گرفتار پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی عطا اللہ، فہیم خان اور رہنما تنویر خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کے وکلا نے عدالت میں درخواست ضمانت بھی دائر کر دی جبکہ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج (جمعرات ) کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،ملزمان کی حاضری کے لیے نیب کورٹ کو تھانہ مارگلہ بھیج دیا گیا، سیکرٹریٹ پولیس نے تینوں ملزمان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے