ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے،  اعظم نذیر تارڑ 

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے  کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے   وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل، پریذیڈنٹ اور سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بات چیت  کے دوران کیا، ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل سمیت لیگل ایجوکیشن کے حوالے سے درپیش مسائل پر سر حاصل گفتگو کی گئی۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع اد اس پر مسائل کے فوری حل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ملاقات میں ڈائریکٹریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے سے بھی طویل مشاورت کی گئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں