کراچی: تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کل کراچی یونیورسٹی میں وین دھماکے کا واقعہ افسوسناک ہیچائنہ ہمارا دوست ملک ہے، ہمیں اس دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے امپورٹڈ حکومت سے کہوں گا چائینیز ٹیچرز کو قومی اعزاز دیا جائے اس موقع پر خرم شیرزمان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سعید آفریدی، شہزاد قریشی، پی ٹی آئی کراچی کی میڈیا کو آرڈینیٹر فلک الماس ہمراہ موجود تھیں خرم شیرزمان نے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے وزراء پچھلے کئی دنوں سے ضمیر فروشی میں مصروف رہے،سندھ کے دو تین وزراء کو مال اکھٹا کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے انہیں ضمیر فروشوں کی حفاظت کی زمہ داری دی گئی تھی سندھ میں بیشتر مسائل روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں دادو میں آگ لگی معصوم بچے جل کر راکھ ہوگئے 2دن آگ لگی رہی کوئی فائیر بریگیڈ، کوئی ایمبولینس نہیں تھی حالات یہ تھے کہ وہاں ادوایات اور مرہم پٹی کا سامان نہیں تھا۔
آج کی پریس کانفرنس کا مقصد پری بجٹ سیشن کے حوالے سے ہیسال بھ سے عوام ٹیکس دے رہے ہیں کیا ایسا تو نہیں ٹیکس کا پیسہ ضمیروں پر خرچ کیا گیا سوال یہ ہے سندھ کا پیسہ گیا کہاں؟ پری بجٹ سیشن کیلئے اجلاس نہیں بلایا جارہا خرم شیر زمان نے کہا کہ جہاں سے پی پی کے اپنے لوگ منتخب ہوئے وہاں ہیلتھ کی سہولیات نہیں صوبے کے لوگ ہیلتھ کے نظام کیلئے رورہے ہیں کے پی اور پنجاب کے لوگوں کے پاس 10لاکھ کا ہیلتھ کارڈ موجود ہیسندھ کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سے زیادہ خراب ہیں یہاں کتا کاٹ جائے تو ویکسین نہیں ملتی این آئی سی وی ڈی کا ڈھول بجانے والوں نے دوائیاں بھی غائب کردیں ہیں چور سندھ حکومت کو بینقاب کرنا ہماری آئینی اور مذہبی زمہ داری ہیسندھ میں تعلیم کا نظام تھرڈ گریڈ کا ہیسندھ کے بچوں کو اعلی تعلیم سے محروم کردیا ہیسندھ کا بچہ اپنا مقابلہ کہاں اور کیسے کریگا پنجاب بلوچستان کا تعلیمی نظام سندھ سے کئی بہتر ہے۔
کراچی کا سب سے بڑا بجلی کا بحران ہیامپورٹڈ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا بلاول کا شہر اندھیروں میں ہے تو بلاول کیوں خاموش ہیں ایم کیو ایم اب کیوں احتجاج نہیں کرتی لگتا تھا اقتدار کے بعد حالات بہتر کردیں گے 14سال بعد 1122 کی سروس دینے کا سندھ حکومت کو خیال آیا ہمیں خدشہ ہے اس سروس کا حال بھی ٹرانسپورٹ جیسا ہوگااس ماہ رمضان المبارک میں ڈکیتی مزاحمت کے واقعات پیش آ ئیکراچی کے ترقیاتی کام پی ٹی آئی کی حکومت نے کروائیایم کیو ایم کے ایم این ایز کو بھی پیسہ دیا اور کام کرایا، چاہے وہ فریڈ کوریڈور، نالوں کی صفائی، گرین لائن کے منصوبے کو مکمل کرنا ہو ہر ترقیاتی کام پی ٹی آئی کی حکومت نے کیئے، امپورٹڈ حکومت کے دور میں کیسی ار، کے فور کا منصوبہ مکمل ہوگا یا نہیں کچھ معلوم نہیں احساس پروگرام کو پینظیر انکم سپورٹ پروگرام کردیا گیا ہم کہتے ہیں۔
چلو کوئی مسئلہ نہیں اس پروگرام میں لاکھوں سرکاری افسران کو پھر سے شامل کیا جائے گا بیوؤں کے پیسے سرکاری بابو کھائیں گیپیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی جماعت نہیں ہیپیپلز پارٹی زرداری لیگ ہیجنہوں نے بھٹو کو لٹکایا آج پی پی نے ان کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے بلاول نے اوتھ لیکر آج بھٹو دفن کردیا بلاول کی والدہ کیلئے ن لیگ نے مغلضات نکالے خرم شیرزمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پری بجٹ سیشن کال کی جائے ہم جاننا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی شروع کردہ اسکیموں میں کون کون اور کس کس کو ٹینڈرز دیے گئے انہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خوف ہے اجلاس میں ان سے 6 ماہ کی کارکردگی کیلئے سوال کیا جائے گا۔
بلدیاتی بل کیلئے کمیٹی بنائی گئی تھی اس کمیٹی کا کیا ہوا؟؟بہت سارے معاہدے پی پی نے سڑکوں پر کیے تھے ان معاہدوں کا کیا ہواایم کیو ایم بتائیں وزیراعلی ہاؤس کے باہر لگے ڈنڈے یاد ہیں ڈنڈوں کے بعد بلدیاتی معاہدہ کیا گیا تھا اس کا کیا ہواپی ٹی آئی کے ساتھ ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں چل سکا اردو بولنے والے ایم کیو ایم کو الیکشن میں فارغ کردیں گے پی پی کے ورکرز نے پی ڈبلیو ڈی کا گھیراؤ کیا ہوا ہے وہاں تمہارا کیا ہوگا ہمارا کیا ہوگا کی منصوبہ بندی ہورہی ہیالحمدللہ پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ ہمارا ورکنگ ریلیشن اچھا رہا ہم نے اپنی اسکیم جو بھیجیں وہ مکمل ہوئیں ہماری اسکیم پر نظر رکھیں کہ کون کمیشن لے رہا ہے سندھ میں لوگ سسکتی ہوئی زندگی گزار رہے ہیں سندھ حکومت نے ہماری نسلیں تباہ کردیں ہیں سندھ کی نسلیں تباہ ہورہی ہیں۔
