English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بورس جانسن کا شہباز شریف کے نام خط، وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی

القمر

اسلام آباد:برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پر مضبوط تعلقات ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خط میں اپنے 2016 کے دورہ پاکستان کو یاد کیا ہے کہ اس دورے میں لڑکیوں کی تعلیم، صحت، معاشی اور تجارتی تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔،خط میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ہے، برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے