English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ کی حلف برداری کو روکا جا رہا ہے ، مریم نواز

القمر

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ کی حلف برداری کو روکا جا رہا ہے ،اتنی دیدہ دلیری سے آئین کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا ہے ۔

سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرمریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،ایسے لوگوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ، شکر ہے پاکستان بچ گیاہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے یہ 12کروڑ عوام صوبہ ہے کوئی مذاق نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے