ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندوؤں کے جلوس میں مورتی بجلی کے تار میں پھنس گئی، کرنٹ لگنے سے 11 ہلاکتیں

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مندر سے نکلنے والے جلوس کے دوران گاڑی پر رکھی مورتی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی اور تار ٹوٹ کر شرکاء پر گر گیا جس  کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور کے ایک مندر سے جلوس نکلا۔ جلوس میں ایک گاڑی پر مورتی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی اور بجلی کا تار شرکاء پر گر گیا۔ کرنٹ لگنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 15 افراد بری طرح جھلس جانے کے باعث زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق عمومی طور پر جلوس کی گزرگاہ پر ہائی ٹینشن لائن بند رہتی ہیں تاہم اس وقت ایسا کیوں نہیں آتا اس کی تفتیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں