ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدینے میں جوہوا یہ ان کے اپنے اعمال ہیں، عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں جو واقعہ ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔

ایک انٹرویو میںچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسجد نبوی ﷺ آنے والے واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مدینے میں جو ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔

لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں عوام کے اندر غصہ ہے۔ ان لوگوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت گرائی میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔

کوئی عاشق رسولؐ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے تمام کارکنان شب دعا منا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے دل میں جو رسول اللہ ؐ کا مقام ہے وہ کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔

میرا عقیدہ ہے کہ دل میں نبی کریم ؐ کا عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ میں نے ہرفورم پراسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں