English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمیز راجا کوحکومت کے ساتھ ہی چلے جانا چاہیے تھا‘ عاقب جاوید

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کی بات کرتا ہوں اور اخلاقیات یہ کہتی ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو حکومت کے ساتھ ہی چلے جانا چاہیے تھا، اب مجھے نہیں علم وہ اب تک کیوں نہیں گئے۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے بلاوجہ خلاف نہیں ہوں، ہم سب آپس میں کولیگ ہیں، چند سو ہم کرکٹرز ہیں، معاشرے میں ہماری عزت ہے، لوگ ہماری بات سنتے ہیں جب ایسا ہے تو ہمیں اخلاقیات بھی دکھانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو اب تک اخلاقی طور پر چھوڑ دینا چاہیے تھا، رمیز راجا پچھلی حکومت کے نمائندہ تھے ان کی تعریف اور ان کی بات کرتے تھے، جب حکومت چلی گئی تو انہیں بھی چلے جانا چاہیے تھا۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ آپ چاہے کسی کے کتنا ہی قریب کیوں نہ ہوں آپ کو حق پر بات کرنی چاہیے، جب بھی کوئی چئیرمین آیا ہم نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کہ اچھا کام ہوگا۔احسان مانی آئے ہم نے انتظار کیا کہ وہ اچھا کام کریں گے لیکن احسان مانی اور وسیم خان تین سالوں میں پاکستان کرکٹ کو بہت نیچے لے کر گئے اور نیچے جانے کی وجہ بورڈ میں بیٹھے لوگ ہی ہوں گے ، رمیز راجا نے پچھلے بورڈ کی نہ کسی پالیسی کو چھیڑا ہے نہ کسی بندے کو نکالا ہے، بڑی بڑی تنخواہوں والے بورڈ میں بیٹھے ہیں اور کام کچھ نہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ میں دوستی میں نہ کسی کی تعریف کرتا ہوں نہ دشمنی میں خلاف بولتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے