اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے بے وقوفانہ کیس کیا ہوسکتا ہے کہ مدینہ میں کوئی حرکت ہوتی ہے اور اگلے دن ان کی مہم چل جاتی ہے کہ یہ سب ہم نے کرایا، چیلنج کرتاہوں یہ عوام میں کہیں بھی جائیں ان کے ساتھ یہی ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا تک میں لوگ ان کے خلاف باہر نکلے ہوئے ہیں ، انہیں اندازہ نہیں کہ عوام ان پر کس قدر غصہ ہیں، ہم پر الزام ڈالنا کہ مدینہ میں ہم نے آوازیں لگوائیں ،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ایسا کرے ، ان کو اپنی چوریوں پر عوامی ردعمل مل رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بھتیجے کو ائر پورٹ سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے سے زیادہ شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے لیکن یہ اسی طرح کے لوگ ہیں ۔ پریس کانفرنس میں عمران
خان نے فرح خان کو بھی بے قصور قرار دیا اور کہاکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے کیوں کہ وہ ان کی اہلیہ کی دوست ہیں۔
