English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتان بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

القمر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔

بابر اعظم ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں’۔

منبع: جیو نیوز

The post کپتان بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے