English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ حکومت کی سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی

القمر

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے  وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور پر بند ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے