English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باصلاحیت اور ایماندار لیڈر شپ ہی مسائل حل کرسکتی ہے، رہنما جماعت اسلامی 

القمر

ٹنڈوآدم:باصلاحیت اور ایماندار لیڈر شپ ہی مسائل حل کرسکتی ہے ، بلدیاتی الیکشن اپنے شہر کے لئے اچھی قیادت کے انتخاب کا بہترین موقع ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق منصوری نے کھڈرو، سانگھڑ اور ضلعی نائب امیر مشتاق احمد عادل اور ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالغفور انصاری نے عید کے موقع پر ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ

سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں جماعت اسلامی ہر جگہ اپنے نمائندوں اور نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی ، ہر علاقے اور شہر میں نیک شہرت کے حامل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی بلدیاتی الیکشن کا مقصد اپنے شہر کے مسائل کے حل کیلئے اچھی قیادت کا انتخاب ہے ،گذشتہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے ممبرز نے کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھایا ، مایوسیوں اور مسائل میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں دیا ،

ضلع سانگھڑ سمیت سندھ کے تمام اضلاع اور ان کے بڑے شہر کھنڈرات میں بدل چکے روڈ راستے اور متعلقہ ادارے تباہی سے دوچار ہیں جماعت اسلامی نے ہمیشہ قوم کو باصلاحیت ایمان دار  قیادت اور نمائندے فراہم کئے ہیں انہیں جہاں جہاں بھی خدمت کا موقع ملا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ، ضلع سانگھڑ میں ٹنڈوآدم کے غوری برادران عبدالستار غوری رح اور عبدالعزیز غوری رح کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں

کراچی کے میئر عبدالستار افغانی رح سٹی ناظم نعمت اللہ خان رح اپنی مثال آپ تھے جنہوں نے کراچی کو کراچی بنانے میں اہم کردار ادا کیا جن کی خدمات اور صلاحیتوں کا اعتراف اپنے پرائے سب کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں قوم ، قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے اور مسائل کے حل میں موْثر کارکردگی نہ دکھانے والے شعبدہ بازوں کا سختی سے احتساب کریں اور انہیں مسترد کرکے باکردار و باصلاحیت لوگوں کو منتخب کریں

تاکہ ان کے چاروں طرف پھیلے مسائل کو حل کرکے انہیں روشن مستقبل دیا جاسکے صاف ستھرے روشن گلی محلے تعلیم گاہیں اور اسپتال میسر آسکیں ، اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل بے فیض لوگوں کے سپرد نہ کریں با صلاحیت اور ایماندار لیڈر شپ ہی مسائل حل کرسکتی ہے ، بلدیاتی الیکشن اپنے شہر کے لئے اچھی قیادت کے انتخاب کا بہترین موقع ہوتا ہے،

با صلاحیت اور ایماندار لیڈر شپ ہی مسائل حل کرسکتی ہے ، بلدیاتی الیکشن اپنے شہر کے لئے اچھی قیادت کے انتخاب کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے