English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کی ازوف بٹالین میں اسرائیلی لڑ رہے ہیں‘روس کا دعویٰ

القمر

ماسکو :روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے جلو روسی وزارت خارجہ نیدعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کرائے کے فوجی یوکرین میں ازوف بریگیڈ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ اسے ماسکو نازی کے طور پر بیان کرتا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے حال ہی میں نازی رہ نما ایڈولف ہٹلر کی اصلیت کے بارے میں بیان میں کہا تھا کہ

ہٹلر بھی ’یہودی‘ تھے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ’ماریا زاخارووا‘ نے کہا کہ وہ کچھ ایسا انکشاف کریں گی جو شاید اسرائیلی سیاست دان سننا نہیں چاہتیلیکن ان کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کرائے کے فوجی ازوف کے جنگجوؤں کیشانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

گذشتہ اتوار کو روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے ہٹلر کے بارے میں ایک متنازع بیان جاری کیا تھا جس پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسے ناقابل معافی ، ہتک آمیز اورخوفناک تاریخی غلطی قرار دیا تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل پرکیف میں نو نازی حکومت کی حمایت کا الزام لگا کر آگ پر تیل ڈال دیا۔ وزارت خارجہ نیاپنے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی یہودی نژاد ایک نازی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوکرین ازوف بریگیڈ کو 2014 میں انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں نے باقاعدہ افواج میں ضم ہونے سے پہلے قائم کیا تھا۔ یہ روسی افواج کے شدید مخالفین میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ازوف کے عناصر نے دیگر یوکرائنی جنگجوؤں کے ساتھ خاص طور پرگذشتہ ہفتوں کے دوران، ماریوپول (جنوب مشرق) کی محاصرہ شدہ بندرگاہ میں ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا تھا

جہاں شہر کے آخری محافظ ’ازوسٹال‘ میٹالرجیکل پلانٹ میں چھپے ہوئیتھے۔ روسی فوج نے منگل کو ان پر حملہ کر دیا تھا۔یوکرین کے بہت سے لوگ ازوف بریگیڈ کے ارکان کو ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن روس انہیں فاشسٹ اوربنیاد پرست نازی قرار دیتا ہے جو ظلم ڈھاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے