ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔ کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شکور شاد سیاست سے لاتعلق ہوگئے۔ شکور شاد نے گزشتہ عام انتخابات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی تھی تاہم اب  شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شکور شاد کا کہنا تھا کہ وہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے لہٰذا انہوں نے سیاسی سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے، وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں