English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب اتحاد کا طیارہ حوثی قیدیوں کو لے کر یمن پہنچ گیا

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں عرب عسکری اتحاد نے یمن کے حوثی باغی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ،جس کے بعد عرب اتحاد کا طیارہ حوثی قیدیوں کو لے کر یمن پہنچ گیا۔ اس سے قبل عسکری اتحاد نے سعودی عرب کے خلاف مبینہ طور پر کارروائیوں میں ملوث 163قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ قیدیوں کی منتقلی 3مرحلوں میں مکمل کی جائے گی اور باغیوں کے زیرقبضہ دارالحکومت صنعا اور جنوبی بندرگاہی شہر عدن کے درمیان خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجما ن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام یمن میں قیام امن کے منصوبے کا حصہ ہے۔ پہلے مرحلے کے دوران ہلال احمر کا طیارہ 40 حوثی قیدیوں کو لے کر عارضی دارالحکومت عدن پہنچا،جس کے بعد انہیں حوثیوں کے زیر قبضہ شہر صنعا میں منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رمضان المبار ک کے دوران عرب اتحاد اور حوثیوںنے عارضی طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف کوئی بڑی کارروائی نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے