ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہاؤس میں سیاہ فام خاتون ترجمان کا تقرر‘ جین ساکی سبکدوش

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کیرین جین پیر کو وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان مقرر کردیا۔ وہ سابقہ پریس سیکریٹری جین ساکی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گی۔ جین ساکی 13 مئی کو اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی تارکین وطن گھرانے میں پیدا ہونے والی 44 سالہ کیرین وائٹ ہاؤ س کی پہلی سیاہ فام خاتون ترجمان ہوں گی۔ کیرین نے 2020 ء کے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران بہت محنت کی تھی اور اس سے پہلے وہ صدر بارک اوباما کے دور میں بھی وائٹ ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں