ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینا سوشل میڈیا پروائرل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں مختلف امورپرکھل کربات کی، عمران خان کا گفتگو کے دوران گدھے سے متعلق مثال دینے والا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اورکچھ بھی کرنے سے انگریز نہیں بن سکتا تھا جیسے گدھے کے اوپرلکیریں ڈالنے سے گدھا زیبرا نہیں بن جاتا گدھا ، گدھا ہی رہتا ہے۔

عمران خان کی گدھے سے متعلق ویڈیو کو اب تک 3لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں بھی عمران خان کی وائرل کلپ کی کوریج کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں