English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی،حلیم عادل شیخ

القمر

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش پر ملیر کورٹ کو ختم کیا جارہا تھا، میرے بڑے بھائی علیم عادل شیخ نے اس وقت کردار ادا کیا اور آج میں یہاں اپنا کیس اکلا کے سامنے پیش کرنے آیا ہوں۔

انہوںنے کہا کہ فیصلہ وکلا نے کرنا ہے ، وکلا قوم کو ہدایات دیتے ہیں کیونکہ دس ہزار سیاسی ورکر سے زیادہ ایک ہزار وکلا کی حیثیت ہوتی ہے، ہم سازش کریں مداخلت کریں یہ پاکستانیوں کا اختیار ہے، یہ اختیار گوروں کو نہیں دیں گے ، اس سازش کے پیچھے امریکہ اور ڈالر نہ ہوتا تو شاید قوم نہ کھڑی ہوتی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا پر آواز اٹھائی ، 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے دن منانے کا اعلان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ امریکہ کی تھی اسی ہزار ہمارے پاکستانی شہید ہوئے، ایمان کی کمزوری تھی امریکہ کی غلامی کی گئی، سپر پاور صرف اللہ پاک ہے، امریکہ کے پاس ہماری جان نہیں، عمران نے امریکا کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف عمران خان نے مظاہرے کئے تھے اور عمران خان نے ہی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے