English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد: گزشتہ شام جھگڑے کے دوران 2بچوں کے قتل کا مقدمہ درج

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے نشاط چوک پر ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کے قتل کا مقدمہ پھلیلی پولیس نے درج کرلیا۔ مقتول بچے معیز کے والد محمد علی آرائیں کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں فیصل پکوڑے والا اور اس کے دو بھائیوں کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے ، گزشتہ شام نشاط پر پکوڑے لینے کے دوران جھگڑے میں فائرنگ کے سبب 2بچے معیز اور زاہد قریشی زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ معیز راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ زاہد قریشی کچھ دیر کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ دونوں مقتول بچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجو دتھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے