English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم مالدیپ پہنچ گئی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا 16 رکنی دستہ مالدیپ پہنچ گیا۔قومی ٹیم اور آفیشلز نے کراچی سے اڑان بھری، آج سے 11 مئی انڈر 19 اور انڈر 15 کیٹگری میں ٹیم اور سنگلز ایونٹس میں لڑکے اور لڑکیاں ملک کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار پر اسپانسرز کی مدد سے کھلاڑیوں کے ایئرٹکٹس کا بندوبست کیا گیا۔صدر ٹیبل ٹینس احمر ملک کے مطابق ٹیم کے ساتھ جانے والے آفیشلز اپنے اخراجات خود برداشت کررہے ہیں۔ فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کررہی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے