English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی وکلا نے فلسطینی اداروں کو دہشت گرد قرار دینے سے انکار کردیا

القمر
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے مغربی کنار ے میں فلسطینی کے مکان کی دیواریں توڑ دی ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکن بار ایسوسی ایشن نے فلسطینی اداروں کو دہشت گرد قرار دینے سے انکار کر دیا۔ امریکی وکلا نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے 6فلسطینی امدادی اداروں کودہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اقدامات کو فلسطینیوں کے فلاحی اور سماجی منصوبوں میں کھلی مداخلت قرار دیا۔ بار یونین کے صدر ریجینلڈ ایم ٹرنر نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں فلسطینیوں کے حقوق تلف کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکارکو قتل کرنے کے شبہے میں فلسطینی شہری کا گھر مسمار کر دیا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا گیا،جس کے جواب انہوں نے فائرنگ کی۔ ادھر اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے لیے 3ہزار 988 گھروں کی منظوری کی تیاری شروع کردی۔ آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری جون کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل کے متوقع دورے سے پہلے دی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے