ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسی طرح لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کے انتقال پر شہباز گل کا ردعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر کے رضوان کے قتل پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز گل نے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، اس ملک میں لوگوں کو اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے۔

شہباز گل نے مزید لکھا کہ میری خبر کار حادثے کی آئی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے، سب کچھ اتنا اچھا مینج کیا جاتا ہے جیسے واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہے لیکن ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کے فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی، تاہم موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں