English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر 40 کروڑ افراد بیروزگار ہوئے، بلاول زرداری

القمر

اسلام آ باد: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر 40 کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔

گروپ آف فرینڈز کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گروپ آف فرینڈز کے اجلاس میں شرکت کرنا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین سے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام چین کے معاشی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کے معترف ہیں، سی پیک پاکستان چین کا اہم اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔

بلاول زرداری نے کہا کہ عالمی وبا کورونا نے پاکستان چین سمیت دنیا بھر میں معاشی سطح پر نقصان پہنچایا، کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر 40 کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے