English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

5 سال میں 1405ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائیں، چیئرمین نیب

القمر

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 5سال میں نیب نے ایک ہزار 405 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ڈی جی نیب لاہور سے ملاقات ہوئی، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کیسز کی تحقیقات کسی بھی دبا یا اثر سے مبرا ہو کر کرتا ہے اور تحقیقات کو میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کی وابستگی پاکستان اور پاکستانی عوام سے ہے جبکہ نیب کا کام بدعنوانی کے خلاف ہر حالت میں متحرک رہنا ہے اور نیب اپنے لائحہ عمل پر عملی طور پر عمل پیرا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ 5سال میں نیب نے ایک ہزار 405ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی اور نیب لاہور کے اقدامات نے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلی ترین قومی ادارہ ہے اور تمام اقدامات ہمیشہ آئین و قانون کے اندر رہ کر سرانجام دیئے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے