English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانی کا بحران سنگین ہوگیا ، گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ

القمر

کراچی: بحران سنگین ہوگیا ہے جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے اس وقت پانی کی قلت 45 فیصد تک جاپہنچی ہے، حصے کا پورا پانی نہ ملنے سے سندھ کی زرعی معیشت کو خطرہ ہے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سندھ میں پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،پانی قلت سے گنے، آم، چاول، مرچ، زیتون اور کھجور کے باغات کو نقصان ہوسکتا ہے۔

چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کی پیداوار میں کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمد پر انحصار بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رواں سال 22سے 23 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے۔

مزمل چیپل کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی منڈی میں بھی گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت 500 ڈالر پر ٹن ہو گئی ہے، فوری طور پر درآمدی پالیسی بنا کر گندم بحران کو روکا جا سکتا ہے۔ نجی شعبے کو درآمد کی اجازت دی جائے تا کہ گندم کے ممکنہ بحران کو روکا جا سکے۔ پیداوار میں کمی کے باعث حکومتی اداروں کو بھی گندم کی خریداری مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے