English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھوٹ اور پروپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دینگے،امریکا

القمر

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو پاک امریکا تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ترجمان نے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کہاکہ ہم کسی پروپیگنڈہ، غلط معلومات یا جھوٹ کو پاک امریکا تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے کیونکہ ہم ان تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا بلکہ قانون کی حکمرانی کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی نئے پاکستانی ہم منصب بلاول زرداری سے گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاک امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کے موقع پر اس تعاون کو آگے بڑھانے کاعہد کیا ۔۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارا تعلیمی تبادلہ پروگرام، چاہے وہ پاکستان کے ساتھ ہو یاکسی دوسرے ملک کے ساتھ ہو، ہمارے تعلقات کا بنیادی عنصر ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستانی طلبا امریکامیں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہمارے کئی امریکی طلبا ایسے ہیں جنہیں پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کے تبادلے دوطرفہ تعلقات میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتے ہیں اور تعلیمی تبادلوں کے پروگرام میں وسعت کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے