ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی ہلاک

فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت پر احتجاج کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزیں کیمپ پر کارروائی کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شیرین ابو عاقلہ کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسیں۔ کوریج کے دوران انہوں نے نمایاں طور پر پریس کی جیکٹ پہن رکھی تھی،جس کے باوجود انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے کہا کہ جنین میں کارروائی کے دوران بندوقوں اور دھماکا خیز اشیاسے حملے کیے گئے جس کے جواب میں فوج کو گولی چلانی پڑی۔ قطر سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اس کی نمایندہ شیرین ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے تاک کر سر میں گولی ماری۔ جنین پناہ گزین کیمپ پر حملے دوران میں اسرائیلی فوج کی مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کر القدس اخبار کے نامہ نگار علی سمودی بھی کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے خاتون رپورٹر کی موت کا مکمل ذمے دار ی اسرائیلی فوج پر عائد کی ہے۔ مقتولہ کی لاش کو ان کے آبائی علاقے بیت لحم کے ایک چرچ میں منتقل کیا گیا،جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ مقتولہ 2000ء سے الجزیرہ سے وابستہ تھیں۔ حماس نے شیرین ابو عاقلہ کو فلسطینی میڈیا کی ٹائیکون قرار دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں