English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر میں چاہوں 20 لاکھ تو کیا 20 افراد بھی نہیں آسکتے، رانا ثناءاللہ

القمر

لندن : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر میں چاہوں 20الاکھ تو کیا 20فراد بھی نہیں آسکتےہیں ۔

وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ لندن سے وڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان 20لاکھ لوگ اسلام آباد دھرنے میں لانے کا کہہ رہا ہے 20لاکھ لوگ تو کیا 20 ہزارلوگ بھی نہیں لاسکتااور اگر میں چاہوں تو 20 افراد بھی نہیں آسکتےہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا، ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگادیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا، عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا، عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں، صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم لندن میں فیصلے کرنے نہیں نواز شریف کی ہدایات لینے آئے ہیں، بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے،بجٹ میں نواز شریف کی سوچ کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔

رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو نظام انصاف ، انتخابی اصلاحات اور معاشی پالیسی کے لئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے،اس معاملے پر پالیسی حکومت بنائے گی میں اس پر عمل کرؤں گا، اپنے طور پر سختی یا نرمی نہیں کرسکتا۔

رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان ہے اور دوسرا پنڈی کا شیطان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے