English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حرمین شریفین کا تحفظ و تقدس امت مسلمہ کا ایمان واساس ہے: سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام سندھ

القمر

کراچی: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلام کی نام پر حاصل ہوا اہل وطن اسلام کے نام پر مرمٹنے والے ہیں ، حرمین شریفین کا تحفظ و تقدس امت مسلمہ کا ایمان واساس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر 19مئی کو کراچی میں تقدس مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے اپنی رہائشگاہ پر جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے امرائو نظماء عمومی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان ، مولانا محمدغیاث ، مولاناسمیع الحق سواتی ، مولانا امین اللہ ، شرف الدین اندھڑ، مولانافتح اللہ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مولانا عبدالرشید نعمانی ، مفتی عبدالحق عثمانی ، مفتی محمد خالد، مفتی عبداللہ بلوچ ، انجینئر محمد سلیم، قاری فیض الرحمن عابد ، فاروق سید حسن زئی، مولانا اجمل شیرازی ودیگر شریک ہوئے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ حق و باطل کے اس طویل معرکے میں ان شاء اللہ اہل حق ہی سرخرو ہوں گے، حرمین شریفین کی سرزمین پر قوم کا چہرہ مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی مولانا فضل الرحمن کے حکم پر کراچی شہر میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تاریخی اجتماع سے اس تاثر کو زائل کردے گا۔

پاکستانی دنیا کے جس ملک میں ہوں وہ نبی مہربان کی ناموس پر مرمٹنے کیلئے فدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے جے یوآئی کے تمام ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ 19 مئی کی تقدس مسجد نبوی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے