اسلام آباد:فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی چمچماتی ٹرافی اگلے ماہ پاکستان کا رخ کرے گی۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی مجموعی طور پر 51ملکوں کا دورہ کرے گی، 7جون کو اسلام آباد میں پروقار تقریب ہو گی، یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا
کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کا رخ کرے گی۔اس سے قبل بھی دو ہزار اٹھارہ میں یہ ٹرافی لاہور لائی گئی تھی۔ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹرافی نے ورلڈ ٹور کا آغاز دبئی سے کیا ہے۔