English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق آسٹریلوی کرکٹر کارحادثے میں ہلاک

القمر

سڈنی(جسارت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ سابق آل رائونڈر اور دو مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے اینڈریو سائمنڈز کوئنزلینڈ میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔اینڈریو سائمنڈز کی عمر 46سال تھی، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 1998سے 2009کے درمیان 26ٹیسٹ میچز سمیت 238میچ کھیلے۔وہ 2003اور 2007میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے رکن بھی رہے اور 14ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے علاوہ 198 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی رات ‘ٹانس ویل سے 50کلومیٹر دور ‘ہروے رینج’ پر پیش آیا، اینڈریو سائمنڈز کار خود چلا رہے تھے، گاڑی سڑک سے ہٹ کر پلٹ گئی تھی جبکہ حادثہ ایک ہی گاڑی کا معلوم ہوتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے ٹوئٹ میں کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کی موت کا سن کر تکلیف ہوئی اور دل ٹوٹ گیا۔ وہ حقیقی آزاد شخص اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک تھے۔پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ٹوئٹ میں کہا کہ آسٹریلیا میں کار حادثے میں اینڈریو سائمنڈز کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے میدان کے اندر اور باہر مثالی تعلقات تھے،آسٹریلیا کے سابق کپتان کرکٹر اور کمنٹیٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ بہت دکھ ہوا۔بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ نے کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کے اچانک انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، بہت جلدی چھوڑ گئے، انہوں نے سائنمڈز کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی سائمنڈ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے