ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش ٹیم کا 15سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچنے کا امکان

لندن(جسارت نیوز) رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹی20فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے گی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کی سات کی میزبانی کرے گا لیکن انگلش ٹیم ٹی20 فارمیٹ کے اہم کھلاڑیوں کے بغیر وطن پہنچے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام کے محض 72گھنٹے بعد 15ستمبر کو پاکستان کے خلاف سیریز کے پہنچیں گے، جس کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملٹی فارمیٹ کے کرکٹرز کو آرام کرنے کی غرض سے پاکستان کے خلاف سیریز میں عدم موجودگی کا امکان ہے۔گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کو منسوخ کیا تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے بعد انگلش بورڈ نے 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20ورلڈکپ کے بعد تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔ دوسری جانب انگلینڈ کے نو منتخب ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا شیڈول بہت مصروف ہے جس پر بورڈ کو نظرثانی کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں