English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا

القمر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کورونا پابندیوں سے آزادی ملنے کو عید قرار دے دیا۔

پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ کے دوران ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے نوجوان اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے دنوں کی کرکٹ بہت مشکل تھی، اب شکر ہے کہ حالات نارمل ہوئے ہیں جس سے پہلے جیسا ماحول ملا۔انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کو تمام کرکٹرز انجوائے کررہے ہیں، ہمارے لیے تو عید کا سماں ہے دعا ہے کہ زندگی اسی طرح چلتی رہے۔

امام کا کہنا تھا کہ لاہور کے سخت موسم میں ٹریننگ سے فائدہ ہوگا بطور پروفشنل کرکٹر گرمی کوئی بہانہ نہیں۔ذاتی اہداف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امام کا موقف تھا کہ کوئی خاص ٹارگٹ سیٹ نہیں کیے، جس فارمیٹ میں موقع ملتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہترین پرفارمنس دوں۔ میرا کام اچھی پرفارمنس دینا ہے باقی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کس فارمیٹ میں کھلاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے