ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسین ملک پر جعلی بھارتی مقدمات کے خلاف میرپور میں بھی احتجاجی مظاہرہ

میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی اپیل پر یاسین ملک پر جعلی بھارتی مقدمات کے خلاف میرپور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس سلسلے میں ضلع کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔شرکا ریلی،حریت راہنما یاسین ملک کو رہا کرو، ہے حق ہمارا آزادی ،ہم چھین کے لیں گے ازادی ،بھارتی سرکار مردہ باد ،پاکستان زندہ باد ،تحریک آزادی کشمیر زندہ باد ،بھارتی ظلم و ستم ہائے ہائے کے فلک شگاف نعرہ لگا رکھے ۔

شرکا جلوس نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور حریت راہنما یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبات درج تھے۔ریلی کے اختتام پر متفقہ قراردادیں پیش کی گئیں جن میں حریت راہنما یاسین ملک سمیت دیگر راہنماں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا مثبت اور جاندار کردار ادا کریں ۔

اس موقع پر اس عہد کی تجدید کی گئی کہ جب تک بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر آزاد نہیں ہوجاتی کشمیر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔شرکا کے طرف سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں