کراچی(اسٹاف رپورٹر)نہال صدیقی اسپورٹس فاؤنڈیشن اینڈ ینگ پاک فلیگ کلب زون 4 کے زیر اہتمام انوار الحق ابدالی عرف انور بہاری ٹی 20 کر کٹ لیگ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے،پا ک مجاہد گراؤنڈ پر ینگ پاک فلیگ نے نیو نیسٹ جم خانہ کو 9 رنز سے شکست دیدی، ینگ پا ک فلیگ نے مقررہ 20 اوورز میں 217 رنز کا ہدف دیا، محمد وسیم نے شاندار سنچری 132رنز ناٹ آؤٹ،عمر شاہ 45اور وسیم احمد نے 18رنز بنائے، احسان ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیو نیسٹ جم خانہ عمدہ مقابلے کے بعد 208 رنز بناسکی ،دوسرے میچ میں ملیر ینگ نے الممتاز سی سی کو 50رنز سے شکست دیدی،اسٹیل ٹاؤن جم خانہ گراؤنڈ پر ملیر ینگ نے 176 رنز کا ٹارگٹ دیا، ظہیر عباس51، جبران نعیم 49 رنز اورجبران انصاری نے 42رنز بنائے، اسامہ،فرمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں الممتاز سی سی126 رنز پر آؤٹ ہوگئی، زیشان 32 اور اسامہ نے28 رنز بنائے،ظہیر عباس نے 3،عدنان،ارشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ،ان میچوں میں عاصم قریشی، انتخاب عالم،عبدل رحمان اور اختر علی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئے۔