لاہور (نمائندہ جسارت) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار(آج)22مئی کو ساڑھے12 بجے طلب کر لیا گیا ہے، اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔