ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر علی انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب

لندن: پاکستان کے سابق ہاکی ٹیم کپتان اولپمپئن رانا غضنفر علی کو انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے ۔

عارف والا سے تعلق رکھنے والے راناغضنفر علی ایک طویل عرصے سے انگلینڈ میں ہاکی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں،وہ پہلے پاکستانی ہیں جو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے، ماسٹر کپ ورلڈ ہاکی ایونٹ بارہ اگست سے اکیس اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جارہاہے۔

ماسٹر کپ ورلڈ ہاکی ایونٹ میں ارجنٹائن، فرانس، جرمنی ، گھانا،سکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، اسپین، امریکہ، اٹلی، ملائیشیا، آئرلینڈ، آسٹریلیااور ویلز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

ان دنوں وہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف گھانا ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں، رانا غضفنر علی کا کہناہیکہ پاکستان کے بعد انگلینڈ کی طرف سے ہاکی کھلینا ان کے لیے اعزاز ہوگا، کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دے کر انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں