English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا تحریک انصاف سے کوئی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان

القمر

اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف سے کسی قسم کی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں درج احتجاج کاحق،آئینی حکومت کوگرانے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا،عمرانی جتھے کے ساتھ کوئی مصالحت نہیں ہو گی،فتنہ فساد اور انتشار پھیلانا جموری حق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مصدق ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ2016میں بھی اسی فاشسٹ عمرانی جتھے نے صوبائی حکومت کے وسائل کابیدریغ استعمال کرتے اسلام آبادپرحملہ کیاتھا، اسلام آبادپولیس پرحملہ آور ہوئے اوراورانکی ہڈیاں توڑیں۔ اب ایک مرتبہ پھر یہ جتھہ صوبائی حکومت کیوسائل استعمال کرتیاسلام آبادپرحملہ آورہورہاہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان سے پوچھتا ہوں تشدد اور جلاو گھیراو جمہوری حق ہے۔ انہوں نے جلسے کئے کسی نے نہیں روکا۔ ہر شہری کو آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے مگر کیا قتل و غارت بھی آئینی حق ہے۔ پی ٹی آئی رہنما خود کہتے ہیں احتجاج خونی ہے۔

لاہور سے ان کے رہنما کے گھر کے باہر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، یہ اتنا خطرناک اسلحہ ہے جو افغانستان میں استعمال ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے