English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئی ڈیل نہیں ہوئی، عمران خان کی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خبروں کی تردید

القمر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ معاہدے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی ذرائع کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں فریقین نے صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے