لندن (جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کائونٹی چیمپئین شپ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کائونٹی چیمپئین شپ میں پرفارمر آف دی ویک کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا جس میں 4کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے فرسٹ کلاس بولر کیتھ بارکر،ایکسس کے بلے باز ڈان لارینس، مڈل سیکس کے بولر ٹوبی رولنڈ جونس اور قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی شامل تھے۔ووٹنگ کا آغاز ہوا اور اظہر علی57.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ پرفارمر آف دی ویک قرار پائے۔یاد رہے کہ اظہر علی نے لیسٹرشائر کے خلاف 225رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
